رکن اسمبلی بانہال کاپوگل کے مختلف علاقوں کاتفصیلی دورہ سواور63کے وی کے دو ٹرانسفارمروں کو عوام کے نام وقف کیا

اڑان نیوز
رام بن //پی ڈی پی۔ بھاجپا مخلوط حکومت کو ہر محاذ پر ناکام قرار دیتے ہوئے ممبراسمبلی بانہال وقار رسول وانی نے کہاکہ موجود ہ مخلوط سرکار کے عوام کے ساتھ کئے ہوئے وعدے زمینی سطح پر جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں ۔دن بدن عوامی مسائل میں اضافہ ہو تاجارہا ہے ۔ریاست کے تینو خطوں کی عوام ظلم وزیادتیو ں کاشکار ہورہے ہیں۔ حلقہ اسمبلی بانہال کے پوگل کے مختلف علاقوں کاتفصیلی دورہ کرنے کے دوران عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وقار نے کہاکہ کانگرس کا دور ایک سنہرہ دور تھا اور کانگرس کے دور میں ریاست میں تعمیر وترقی کا ایک نہاہ دورشروع ہوا ۔ریاست میں پی ڈی پی کی قیادت والی سرکار نے ریاستی عوام کو ظلم اور زیادتیوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیاہے کیونکہ سبز ذعفرانی اتحاد کے اقتدار کے بعد ریاست میں ظلم وتشددو افراتفری انسانی حقوق کی پامالیا ں عروج پر ہے جس کی وجہ سے ریاست کاہر باشندہ پریشانیوں سے دوچار ہو رہے ہیں ممبر موصوف نے علاقہ آلنباس اوربنگارہ کے علاوہ کئی علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا ۔ وقار رسول وانی نے کہا کہ اسمبلی حلقہ انتخاب بانہال کے ہر خطے کی یکساں ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وقار رسول وانی نے علاقہ میں 100kvaاور63kva کے دو الگ الگ بجلی ٹرانسفارمروں کا افتتاح کیا اور ضرورت کے مطابق مزید نئے ٹرانسفارمر دینے کا اعلان کیا ۔موقع پر ہی متعلقہ حکام کو بجلی ٹرانسفارمر نصب کر نے کی ہدایت جاری کی اس دوران کانگریس ضلع ورکینگ کمیٹی کے صدر فاروق احمد کٹوچ، بلاک صدر پرویز احمد کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے ۔ اس موقع پر نیشنل کانفرنس سے وابسطہ سابقہ سرپنچ عبدالقیوم نے اپنے لوگوں کے ہمراہ اپنی جماعت کو خیر آباد کہہ کر کانگرس میں شمولیت کی اس کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی کانگرس میں شمولیت کہا دعویٰ کیا۔