دو تہائی امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بنائے جانے پر پشیمان

ایجنسیاں
نیو یارک //امریکا میں ایک سروے کے مطابق دو تہائی امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے پر پشیمان ہیں۔ واضح رہے کہ امریکیوں کا کہنا تھا کہ ارب پتی امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر امریکا بننے کے بعد امریکا تقسیم ہو کر رہ گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے سے قبل اتنی مشکلات نہیں تھیں جتنی انہیں اب جھیلنی پڑتی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف بھی بڑی تیزی سے تنزلی کا شکار ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ حال ہی میں چین نے امریکی صدر پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ اب سرد جنگ کی ذہنیت سے چھٹکارا پانا ہو گا۔ دوسری طرف روس نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی پالیسی سامراجیت ہے۔