بانہال میں آفات سمایہ پرحفاظت ِامن مشق کا اہتمام

جموں//اڑان نیوز//فوج نے بانہال اور رام بن میں دو روزہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ مشق’حفاظت ِامن‘کا اہتمام کیا جس میں فوج، سی آر پی ایف اور سول انتظامیہ نے شرکت کی۔ اس مشق کا مقصد آفات سماویہ کے دوران ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لئے پیشگی تیاری کرنا تھا۔ اس مشق میں سول انتظامیہ، جموں وکشمیر پولیس، سی آر پی ایف، ایس ایس بی اور سول رضاکاروں نے حصہ لیا جنہیں پسیاں، چٹانیں گرنے، باری بارش اور برفانی تودے گرنے کے دوران لوگوں کو بچانے وجانی ومالی حفاظت کی مشق دی گئی۔