الیکٹریکل تربیت یافتہ نوجوانوں کا وفد بھاجپالیڈران سے ملاقی یادداشت پیش کی، مطالبہ کو جلد حل کرنے کی گذارش

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ//دو سالہ الیکٹریکل آئی ٹی آئی تربیت یافتہ نوجوانوں کے ایک وفد نے بھاجپا جنرل سیکریٹری اور رکن اسمبلی ڈوڈہ کو اپنے مطالبات پر مبنی یاداشت کی۔وفد نے اشوک کول اور شکتی پریہار سے دو سالہ الیکٹرکل تربیت یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے مسائل پر مشتمل یاداشت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسی طرح گزشتہ دہائیوں سے یاداشت پہ یاداشت وزراء رکن قانون سازیہ کو مسلسل پیش کر تے آ رہے ہیں لیکن ہماری مانگ پر عمل درآمد نہ کیا گیا ہم اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں لیکن تاحال کسی بھی سرکار نے ہمیں سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا فیصلہ نہ لیا حالیہ ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ڈوڈہ دورے کے دوران بھی وفد نے اْن سے ملاقات کی لیکن تاحال کوئی اقدام نہ کیا گیا ہے۔ وفد نے مزید بتایا کہ سرکار نے ان تربیت یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے محکمہ بجلی اور محکمہ صحت عامہ کے تحت سرکاری حکم نامہ 239-F. تاریخ 2005 کے ساتھ ملازمت فراہم کرنے احکامات محکمہ فائنس نے صادر فرمایا تھا جس کو کابینہ میں 116/4-11-05-2006 میں بھی اجاگر کیا گیا تھا۔رکن اسمبلی ڈوڈہ اور اشوک کول نے وفد کو بغور سنا اور یقین دلایا کہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیا جائے گا تاکہ جلد اس کا حل تلاش کیا جائے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفد نے کہا کہ ہم میں سے چند کی عمر مدت سرکاری ملازمت حاصل کرنے کی ختم ہو رہی ہے جو اپنے کنبہ کے سرکردہ ہیں اور فاقہ کشی کا شکار ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ گزشتہ بارہ برسوں سے جموں اور کشمیر میں اس جائز مطالبے کو اجاگر کیا جا رہا ہے تاہم ابھی کوئی مواثر اقدامات نہ کئے گئے ہیں ۔