77

چکاں دا باغ تجارت 31ٹرک زیرو لائن کے آر پار ہوئے

پرتپال سنگھ
پونچھ//چکا ں دا باغ آر پار تجارت کے سلسلہ میں جمعرات کو کل 31مال بردار ٹرک حدِ متارکہ کے آر پار ہوئے نیز اس دوران 95لاکھ روپے مالیت کی اشیا کا تبادلہ ہوا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق قبل از دوپہر ساڑھے 11بجے حدِ متارکہ پر تیتری پوسٹ کا گیٹ کھلا جس کے دوران چکاں دا باغ پونچھ سے 23ٹرک پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں رائولا کوٹ کی طرف گئے ۔ ان ٹرکوں میں 60لاکھ ، 67ہزار ،600روپے مالیت کے نمبو ، کیلے اور ہری مرچ لدی ہو ئی تھی ۔ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے 8مال بردار ٹرک چکاں دا با غ پونچھ پہنچے جن میں 44لاکھ ، 700روپے مالیت کے بادام ، چھوہارے ، سنگترے وغیرہ لدے ہو ئے تھے ۔ کرانسگ پوائنٹ کا گیٹ پونے 12بجے بند ہو گیا ۔ اس موقع پر کسٹوڈین چکاں دا باغ تجارت تنویر احمد اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے ٹی ایف او سردار نعیم موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں