31

پونچراگاؤں میں مفت طبی کیمپ

ڈوڈہ//اڑان نیوز//فوج نے ضلع ڈوڈہ کے گاؤں پونچرا میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا۔ دفاعی ترجمان کے مطابق اس میں150کے قریب مریضوں کا طبی معائنہ کر کے انہیں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ صحت، غذائیت اور بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق لوگوں میں بیداری پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔ڈاکٹروں کی ٹیم نے لوگوں کو صحت مند رہنے کے لئے کئی مشورے بھی دیئے اور سرمائی ایام کے دوران اپنائی جانے والی احتیاطی تدابیریں بھی بتائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں