کریانہ کی دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان

سرفرازچک
منڈی // منڈی میں منگل کو علالصبح اعلی پیر کے مقام پر کریانہ کی ایک دوکان میں بجلی کے شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس سے دکان میں رکھا سازو سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ اطلاع کے مطابق دوکان میں لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان پڑاہوا تھا جو پوری طرح سے جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے۔آگ بڑی تیزی سے شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے تمام دکان کو راکھ کر دیا۔ مقامی لوگوں کی کافی کوشش کے باوجود بھی دکان کا کافی نقصان ہوا۔دکان کے مالک غلام احمد ماگرے کا کہنا ہے کہ بجلی شارٹ ہونے کی وجہ سے ہی یہ آگ لگی ہے اور جس کی وجہ سے اس کا پچیس لاکھ روپے کا نقصان ہو گیاہے۔ ان کا مزیدکہنا ہے کہ اس نے بینک سے لون لے کہ یہ دکان ڈالی تھی جو راکھ کہ ڈھر میں تبدیل ہو گئی ۔