مونسپلٹی پونچھ تجازوات کے خلاف کاروائی میں ناکام ثابت

پرتپال سنگھ
پونچھ//شہر پونچھ میں غیر قانونی تجاوزات کا نہ رکنے والا سلسلہ بدستور جاری ہے جس پر قدغن لگانے میں انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر بازار میں راتوں رات قبضہ کر نے کا رواج ہو یا دن دہاڑے رہڑیاں و بازار کی سڑکوں پر سامان لگانے کا معاملہ ہو دوکانداروں اور مقامی لوگوں نے قانون کو اپنے ہاتھوں میں لیا ہوا ہے جس پر قدغن لگانے میں انتظامیہ ناکام ثابت ہوئی ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ جان بوجھ کر اس مسئلہ سے آنکھیں چرا رہی ہے۔ تجاوزات پر کاروائی عمل میں نہ لانے کی وجہ سے لوگ میونسپلٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں۔شہر میں مؤونگ رہڑیوں کو ایک ایک جگہ پر اس طرح سے نسب کیا گیا ہے کہ یہ بھی پکی دکانوں سے کچھ کم نہیں۔ لوگوں نے اپنی پریشانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جگہ جگہ رہڑیوں کا لگا رہنا اور سڑکوں اور گلیوں کو بند کرنے سے انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملہ کی تحقیقات کیلئے ایک ٹیم تشکیل دیں جو چھاپہ ماری کرکے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹائے۔