سول سروسز امتحان میں دور دراز گاؤں کے امیدواروں کی شاندار کارکردگی 51کامیاب امیدواروں میں سے 24 کا تعلق خطہ پیر پنچال ووادی ٔ چناب سے

الطاف حسین جنجوعہ
جموں//ریاستی سطح کے سول سروس تقابلی امتحان سال2014کے نتائج گذشتہ روز جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی طرف سے ظاہر کئے گئے جوکہ مختلف وجوہات کی بنا پر غیر متوقع اور چونکا دینے والے رہیں۔ اس میں جہاں صوبہ جموں کے امیدواروں نے پہلی مرتبہ برتری حاصل کرتے ہوئے کشمیر کے برعکس زیادہ کامیابی حاصل کی وہیں چناب وخطہ پیر پنجال کے امیدواروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 24اپریل2014کو پبلک سروس کمیشن نے 51ّ (JKCCE-2014)آسامیاں مشتہر کیںمیں خطہ پیر پنجال کے ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے گاؤں موہڑہ بچھائی سے تعلق رکھنے والے انجم خان کھٹک (پٹھان)نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن پر بالترتیب کشتواڑ اور بھدرواہ کے امیدواروں نے بازی ماری۔51میں سے صوبہ جموں سے 36امیدوار کامیاب ہوئے جن میں سے 13کا تعلق راجوری پونچھ اور 11کا تعلق خطہ چناب(ڈوڈہ، رام بن ، کشتواڑ اور ریاسی اضلاع)سے ہے۔ ضلع جموں کے 9امیدوار جبکہ اودھم پور، کٹھوعہ اور سانبہ سے ایک ایک امیدوار کامیاب رہا۔ کشمیر صوبہ کے 10اضلاع سے 13امیدوار اور خطہ لداخ سے2امیدوار شامل ہیں۔پونچھ ضلع کی تحصیل مینڈھر سے سب سے زیادہ 5امیدوار کامیاب رہے جوکہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ کشتواڑ کی عالیہ تبسم دختر غلام مصطفی نے دوسری، فرید احمد ولد بشیر احمد شیخ ساکنہ بھدرواہ 1467نمبرات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ کشیپ نیہا پنڈیتہ دختر روشن لال پنڈیتہ ساکنہ جگٹی ٹاؤن شپ نگروٹہ نے چوتھی، امتیاز امین نائیک ولد محمد امین نائیک ساکنہ پل ڈوڈہ نے پانچویں، دھرو گپتا ولد روہت گپتا ساکنہ گاندھی نگر جموں نے چھٹی اور سعید ساہل علی ولد منیر حسین شاہ ساکنہ گولد تحصیل مینڈھر نے ساتویں پوزیشن حاصل کی جنہوں نے بالترتیب1460.11, 1458.11, 1454.44 اور 1444.44 حاصل کئے۔ آٹھویں، نویں، دسویں اور گیارہویں پوزیشن پر.نیر بہو شرماولد چرن داس شرما ساکنہ مونی تحصیل بلاور، گنائی نیساکی الحسن فاروق ولد محمد فاروق گنائی ساکنہ سرنڈہ گول ، پنکج سنگھ ولد پرکاش سنگھ ساکنہ کوٹ مائیرہ فلاں والا کھوڑ، سنی گپتا ولد راج کمار گپتا ساکنہ راجندر بازار جموںنے قبضہ جمایا۔کفایت علی ولد غلام محمد پیر ساکنہ نہاڑ چرار شریف، ارتیازا جیلانی دختر غلام جیلانی بھٹ ساکنہ مدینہ کالونی فٹ روڑالہیٰ باغ، محمد الطاف گنائی ولد غلام نبی گنائی ساکنہ ناگام چاڈورہ، رقیب احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکنہ اریگام خان صاحب نے بارہویں، تیرہویں ، چودہویں اور پندرہویں پوزیشن حاصل کی۔ سمریدی شرما دختر گھار و رام ساکنہ ایکتا ویہار کنجوانی، سمت سوری ولد راجندر کمار ساکنہ سندر بنی، افشان حمال ولد امتیاز احمد حمال ساکنہ باگوان محلہ کشتواڑ ، صوبیہ فاطمہ دختر سجاد حسین ساکنہ کشتواڑ اور ورون چوہدری ولد وجے کمار ساکنہ شانت نگر جانی پور جموں نے بالترتیب 1411.56, 1402.61, 1402.56, 1402 اور 1393.67 نمبرات کے ساتھ 16یوں، ستارہویں، اٹھارہویں، انیسویں اور بیسواں مقام حاصل کیا۔یاد رہے کہ 51اسامیوں کے لئے 20,180 درخواست فارم موصول ہوئے تھے جس میں سے 30اگست2015کو ہوئے امتحان میں12,145امیدواروں نے امتحان دیا۔ 1275امیدواروں نے مینز کے لئے کوالیفائی کیا جس میں سے 1258نے تحریری امتحان دیا لیکن صرف938امیدوار ہی سبھی پرچہ جات کے امتحان میں شامل ہوئے۔انٹرویو175امیدواروں نے دیا۔ فرحت نشاط دختر عبدالغنی نشاط ساکنہ دلواہ تحصیل گول نے آر بی اے زمرہ میں13335.89نمبرات حاصل کئے۔ مینڈھر کے گاؤں کالابن سے مقبول بجاڑ ولد محمد ایوب نے 1268.33 نمبرات، شاہ باز ولد صغیر حسین ساکنہ نکہ منہجاڑی نے 1284.78نمبرات، سمت کمار شرما ولد ہربنس لال شرماگولد تحصیل مینڈھر، سادیہ احمد ولد رانا ظہور احدم ساکنہ کالابن مینڈھر، ایاز احمد ولد مشتاق احمد ساکنہ ساوجیاں ، منڈی پونچھ نے 1316.56فیصد نمبرات ، سعید ساہل علی ولد منیر حسین شاہ ساکنہ گولد تحصیل مینڈھر نے 1444.44نمبرات حاصل کئے۔