169

ممبر اسمبلی مینڈھر کے مبینہ رویے کی مذمت

پرتپال سنگھ
پونچھ// پی ڈی پی سینئر لیڈر ایڈوکیٹ معروف احمد خان نے گزشتہ ممبر قانون ساز اسمبلی مہنڈر جاوید رانا کی طرف سے ایک پولیس افسر کے خلاف مبینہ طور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے چنے ہوئے نمائندہ کو سنجیدگی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے جو ایک فرض شناس آئی اے ایس افسر ہیں ان پر الٹی سیدھی باتیں کرنا ناسمجھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنڈر کا بچہ بچہ موصوف کے اس فعل کی مذمت کررہا ہے اور کی پی ڈی پی اکائی مہنڈر بھی سخت مذمت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک قانون ساز کو کیسا ہونا چاہئے یہ اس کی اپنی سمجھ پر بھی منحصر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں