راہ ملن بس سروس 85مسافر حدِ متارکہ کے آر پار ہوئے

پرتپال سنگھ
پونچھ//چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے پونچھ ، راؤلا کوٹ ” راِ ملن “ بس سروس سے پیر کے روز 85مسافروں نے حدِ متارکہ پار کی ۔ سرکاری ذرائع کے مطا بق پا کستانی زیر انتظام کشمیر سے 13نئے مہمان پونچھ پہنچے جبکہ وہاں کے 51افراد اپنے پرمٹ کی معیاد پوری ہونے کے بعد واپس وطن لوٹ گئے ۔ پونچھ سے اس بار کل 20افراد حدِ متارکہ کے دوسری طرف اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ملنے کے لئے گئے جبکہ وہا ں سے ریاست کا ایک شہری واپس لوٹا ۔ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں بعد دوپہر 2بج کر 50منٹ پر حدِ متارکہ پر آہنی گیٹ کھلا اور 3بج کر 5منٹ پر بند ہوا ۔ اس موقع پر انچارج کسٹوڈین چکاں دا باغ ٹریڈ فیسلی ٹیشن سنٹر ارشاد صوفی اور پاکستانی زیر انتظام کے ٹی ایف او سردار نعیم بھی موجود تھے ۔