این آئی اے کو بڑا جھٹکا انٹرپول کاڈ اکٹر ذاکر نائک کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جار ی کرنے سے انکار

نیوز ڈیسک
نئی دہلی//معروف اسلامی اسکالرڈاکٹر ذاکر نائک کے معاملے میں قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ انٹرپول نے ذاکر نائیک کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کی این آئی اے کی مانگ کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ انٹرپول نے بتایا کہ جب ریڈ کارنر نوٹس کے لئے درخواست دی گئی، تب تک اس معاملے میں چارج شیٹ داخل نہیں کی گئی تھی۔این آئی اے اب ایک بار پھر چارج شیٹ داخل کرے گی۔ اس کیس میں ممبئی کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی جا چکی ہے۔ وہیں، انٹرپول کے عرضی خارج کرنے پر ذاکر نائیک نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔نائیک نے کہا”میں انٹرپول کے فیصلے سے خوش ہوں۔ مجھے امید ہے کہ بھارتی تحقیقاتی ایجنسیاں بھی مجھ پر تمام غلط اور جھوٹے معاملات کو مسترد کر دیں گی“۔ذاکر نائک کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ انٹرپول نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ اس معاملے میں سیاسی اور مذہبی تعصب اختیار کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، ‘انٹرپول نے ڈاکٹر نائک کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس کو منسوخ کر دیا ہے اور دنیا بھر میں موجود اپنے دفتروں کو ان کا ڈیٹا ہٹانے کو کہا ہے۔ انٹرپول نے سیاسی اور مذہبی تعصب کو بھی ایک وجہ بتائی ہے۔