مقامی جنگجوؤں سے ڈی جی سی آرپی ایف کی اپیل

تشدد کا راستہ ترک کرکے سرینڈر کریں
اُڑان نیوز
سرینگر// مقامی جنگجوئوں کو تشدد کا راستہ ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے سی آرپی ایف کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں دن بہ دن حالات معمول پر آرہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حالات کو معمول پر لانے میں وادی کے لوگ اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ رواں سال کے دوران عسکری کارروائیوں اور سنگبازی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ سی آرپی ایف کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل ـ’’ایس این شری واستو ‘‘ نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں حالات معمول پر آرہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سیکورٹی ایجنسیاں اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ ڈی جی سی آر پی ایف نے مقامی جنگجوئوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرینڈر کریں ۔ انہوںنے کہاکہ سرینڈر کرنے والے جنگجوئوں کو سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ عسکری تنظیموں میں مقامی نوجوانوں کی شمولیت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ نوجوان اب مین اسٹریم میں آنا پسند کرتے ہیں جو نیک شگون ہے۔ ڈی جی سی آر پی ایف کے مطابق عنقریب ہی ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں عسکریت کا خاتمہ ہوگا اور نئے کشمیر کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ سرگرم عسکریت پسندوں کی تعداد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈی جی سی آر پی ایف نے کہاکہ اگر چہ اس سلسلے میں وثوق کے ساتھ کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم اتنا ضرور ہے کہ رواں سوال کے دوران سیکورٹی ایجنسیوں نے دو سو سرگرم جنگجوئوں کو جھڑپوں کے دوران مار گرایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپریشن آل آوٹ اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک نہ آخری عسکریت پسند کو ڈھیر کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ امن و قانون کو بنائے رکھنے کیلئے پیرا ملٹری فورسز اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ ڈی جی سی آر پی ایف کے مطابق سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے پیرا ملٹری فورسز جموںوکشمیر پولیس کو تعاون فراہم کرر ہے ہیں جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ریاست خاص کروا دی کشمیر میں حالات پوری طرح سے قابو میں ہے اور کسی کو بھی امن و امان کو درہم برہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ پاکستان کی جانب سے مقامی نوجوانوں کو جنگجو تنظیموں میں شامل کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب پیرا ملٹری فورسز کے سپیشل ڈی جی نے کہاکہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ورغلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ (جے کے این ایس)