شام سے موسم میں بہتری کا امکان

12SRNP7:-SRINAGAR DECEMBER 12 (UNI) Women holding umbrellas to cover themselves aimed seasons first snowfall walking down the Safakadal road in Srinagar experienced much to the delight of people on Tuesday.

دھوپ چھاؤں کا کھیل جاری، ،سردی کی شدت میں اضافہ
زمینی اور فضائی رابطے تیسرے روز بھی منقطع
اُڑان نیوز
سری نگر//’’ جمعرات کی شام تک بارشیں وبرفباری جاری رہنے کی پیشگوئی ‘‘کے بیچ ’’متواترتیسرے روزکشمیروادی کازمینی رابطہ جموں اورخطہ پیرپنچال سے منقطع‘‘ رہاکیونکہ سری نگرجموں شاہراہ اورمغل روڑبدھ کے روزبھی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بندرہے جبکہ گہری دُھنداورکم روشنی کے باعث سری نگرہوائی اڈے پرپروازوں کی آواجاوی دوسرے روز بھی متاثررہی،اور10اندرونی پروازوں کومنسوخ کیاگیا۔ائرپورٹ حکام نے بتایاکہ بدھ کی صبح ہلکی برف باری اورروشنی کم ہونے کی وجہ سے پروازوں کی آواجاوی معطل رہی۔اس دوران سیاحتی مقام گلمرگ میں پارہ ریکارڈ منفی9.8ڈگری تک پہنچا، سری نگرسمیت پوری وادی رات بھرشدیدسردی کی زدمیں رہی۔اُدھرمحکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے جمعرات کی شام سے موسمی صورتحال میں بہتری کاامکان ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ وادی میں بارشوں اوربرفباری کاسلسلہ اگلے چوبیس گھنٹوں تک ہی جاری رہے گا۔ منگل کی طرح ہی بدھ کی صبح بھی شہرسرینگرمیں بارشوں کے بعدتیزبرف باری کاسلسلہ شروع ہوالیکن لگ بھگ دس منٹ بعدہی صورتحال یکایک تبدیل ہوگئی اوربرف باری کاسلسلہ رُک جانے کے بعدسرینگرمیں دُھوپ چھائوں کاکھیل شروع ہواجوبعددوپہرتک جاری رہا۔تاہم سہ پہرکے وقت مطلع پھرابرو آلود ہوگیا،اورابرکرم برسنے کی اُمیدپیداہوئی ۔اُدھروسطی کشمیرکے باقی دونوں اضلاع بڈگام اورگاندربل میں بھی بدھ کی صبح بارشوں کے بعدتیزبرف باری کاسلسلہ شروع ہوالیکن کچھ وقت بعدہی موسمی صورتحال بدل گئی اوربرف باری کاسلسلہ رُک گیاتاہم بارشوں کاسلسلہ رُک رُ ک کرجاری رہا۔سہ پہرکے وقت ان دونوں اضلاع میں بھی گھنے کالے بادل چھاگئے ۔اس دوران شمالی اورجنوبی کشمیرکے سات اضلاع بشمول بارہمولہ ،بانڈی پورہ ،کپوارہ ،پلوامہ ،شوپیان ،کولگام اوراسلام آبادمیں بھی بدھ کی صبح وقفہ وقفہ سے بارشیں اور برف باری ہوتی رہی لیکن مجموعی طورپران سبھی اضلاع میں بھی موسمی صورتحال خراب رہی ۔دن بھرآسمان پربادل چھائے رہے اوررُک رُک کربارشیں ہوتی رہیں ۔خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر بدھ کی صبح شہرسرینگرسمیت پوری وادی میں یخ بستہ ہوائیں چلنے کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوا،اورمختلف کاموں کی غرض سے گھروں سے نکلنے والے لوگوں کوشدیدسردی کاسامناکرناپڑا۔اس دوران برف باری اور بارش کے باعث وادی کا بیرون دنیا سے زمینی رابطہ بدھ کے روز مسلسل تیسرے دن بھی منقطع رہا۔300 کلو میٹر طویل سری نگر جموں شاہراہ اور 90 کلو میٹر طویل مغل روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت دوسرے دن بھی معطل رہی۔ دوسری جانب شمالی کشمیر کے درجنوں دوردراز علاقے بدستور اپنے ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹروں سے کٹے ہوئے ہیں۔ خطہ لداخ کو سری نگر سے جوڑنے والی شاہراہ 10 دسمبر کو موسم سرما کے مہینوں کیلئے گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کی گئی۔ ٹریفک پولیس ایک افسر نے بتایاکہ سری نگر جموں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بدستور معطل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کے مختلف مقامات بشمول جواہر ٹنل، قاضی گنڈ اور شیطان نالہ کے نزدیک قریب ڈیڑھ فٹ برف جمع ہوگئی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ شاہراہ کی دیکھ ریکھ کیلئے ذمہ دار بارڈر روڑس آرگنائزیشن (بی آر ائو) نے اسے آمدورفت کے قابل بنانے کیلئے اپنی مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگادیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کے مختلف مقامات پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد اس پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال کردی جائے گی۔بتایاجاتاہے کہ شاہراہ کے دونوں اطراف سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی ہیں جن میں زیادہ تعداد مال بردارگاڑیوں اورتیل خاکی،پیٹرول وڈیزل سے بھرے ٹینکروں کی ہے۔اُدھرجنوبی ضلع شوپیان کے راستے کشمیروادی کو جموں صوبہ کے راجوری اور پونچھ اضلاع سے جوڑنے والے تاریخی مغل روڑ کو بھی مسلسل تیسرے دن بھی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند رکھا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مغل روڑ بدھ کو مسلسل تیسرے دن بھی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند رکھا گیا۔خیال رہے پیر کی گلی اور دوسرے مقامات پر درمیانہ سے بھاری برف باری کے بعد اس روڑ کو سوموار کے روز گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کیا گیا تھا۔ اس دوران شدید برف باری کے باعث شمالی کشمیر کے بیشتر بالائی علاقوں بشمول ٹنگڈار،گریزاورتلیل کا متعلقہ ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹروں سے رابطہ منقطع ہوکر رہ گیا ہے۔اُدھر گہری دُھنداورکم روشنی کے باعث سری نگرہوائی اڈے پرپروازوں کی آواجاوی دوسرے روز بھی متاثررہی۔ائرپورٹ حکام نے بتایاکہ بدھ کی صبح ہلکی برف باری اورروشنی کم ہونے کی وجہ سے پروازوں کی آواجاوی معطل رہی۔انہوں نے کہاکہ بعددوپہرموسمی صورتحال میں بہتری آنے کی صورت میں پروازوں کی آمداورروانگی کوبحال کیاجاسکتاہے ۔اس دوران سیاحتی مقام گلمرگ میں پارہ ریکارڈ9.8ڈگری تک نیچے آنے کے بیچ سری نگرسمیت پوری وادی رات بھرشدیدسردی کی زدمیں رہی۔دریں اثناء معروف ماہرموسمیات سونم لوٹس نے جمعرات کی شام سے موسمی صورتحال میں بہتری کاامکان ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ وادی میں بارشوں اوربرفباری کاسلسلہ اگلے چوبیس گھنٹوں تک ہی جاری رہے گا۔سرینگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے علاقائی دفترکے ڈائریکٹرسونم لوٹس کاکہناتھاکہ جموں وکشمیرمیں بارشوں اوربرفباری کارواں سلسلہ اگلے چوبیس گھنٹے تک ہی جاری رہے گاجبکہ جمعرات کی شام سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آئے گی۔