136

فوج آئین کے ساتھ کھڑی ہے:عمران خان

کراچی// تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ فوج آئین کے ساتھ کھڑی ہے۔ تنقید نہ کی جائے ہے۔ وزرا کا کام صرف شریف خاندان کی کرپشن بچا نا ہے جب تک کراچی ترقی نہیں کرتا پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔ کراچی کے سارے مسائل بلدیاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان میں واضح تھا کہ فاٹا کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔ فضل الرحمان اور اچکزئی مسئلے کے حل کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ تمام جماعتوں اور فاٹا کے لوگوں کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس اور تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہونے کے ذمہ دار نواز شریف اور اسحاق ڈار ہیں۔ ان کی ناقص پالیسیوں سے معیشت کو نقصان پہنچا۔ روپے کی قدر کم ہونے سے ملکی قرضوں کا بوجھ بڑھے گا اور معاشی حالات بگڑیں گے۔ حکومت کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کی بہتری کے لئے قبل ازوقت الیکشن ضروری ہیں۔ انتخابات سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔ حکومت انتخابات سے کیوں بھاگ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں