چھ سالہ بچہ جو کھلونوں کے تجزیے کرتا ہے اور ارب پتی ہے

کیا آپ کو ایسا خیال آیا ہے کہ ایک چھ سالہ بچہ کتنی کمائی کر سکتا ہے؟ آپ کہیں گے کہ اتنی کم عمر میں کیا بچے کام بھی کر سکتے ہیں؟لیکن ننھا ریان ہر ہفتے یوٹیوب پر کھلونوں پر تبصرہ کرتا ہے اور اس کے بدلے ان کے والدین کو اچھے پیسے مل رہے ہیں۔ریان نے گذشتہ سال ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کی کمائی کی ہے۔ یہ رقم انڈین کرنسی میں 70 کروڑ سے زیادہ ہوتی ہے اور پاکستانی کرنسی میں یہ تقریباً سوا ارب روپے بنتی ہے۔ان کی اس قدر کمائی کا سبب ان کے ویڈیوز ہیں جو کروڑوں لوگ دیکھتے ہیں۔ یہ چھ سالہ بچہ ‘ٹوائز ریویو’ یعنی کھلونوں کے تجزیے پر مبنی ایک یوٹیوب چینل چلاتا ہے۔اپنے اس یوٹیوب چینل کے ذریعے ریان اپنے ناظرین کو کھلونوں کی دنیا میں لے جاتا ہے۔فوربز میگزین نے انھیں دنیا میں سنہ 2017 کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سٹارز کی فہرست میں شامل کیا ہے۔