تعاون نہ کرنے پر کرکٹر ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے کرکٹر ناصر جمشید پر سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل حیدر رضوی کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید کو متعدد بار ٹریبونل نے طلب کیا اور یہاں تک کہ انہیں یہ پیشکش بھی کی گئی کہ اگر وہ لاہور نہیں آسکتے تو ان کا بیان لندن میں بھی ریکارڈ ہو سکتا ہے لیکن انھوں نے اس کا بھی کوئی جواب نہیں دیا۔