منشیات سمگلر گرفتار 540گرام ہیروئن برآمدپولیس کا دعوی

 

پرتپال سنگھ
پونچھ// پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے منشیات مخالف مہم کے دوران 540 گرام ہیروئن سمیت ایک منشیات سمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے کی ہدایت پر ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر شاہد نعیم اور ایس ایچ او پونچھ اجے جموال اور ایس او جی کی طرف سے ڈپٹی ایس پی آپریشنز سلیم بٹ کی قیادت والی ٹیم نے مشترکہ ناکہ لگایا جس کے دوران ایک شخص کو 540گرام ہیروئین کے ساتھ گرفتار کیا گیا ۔ اس کی شناخت قمر دین ولد عمر دین سکنہ ہاڑی بڈھا کے طور پر کی گئی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے یہ ہیروئین ایک پالی تھین بیگ میں رکھی ہو ئی تھی ۔ اس سلسلہ میں پولیس تھانہ پونچھ میں ایک ابتدائی اطلاع زیر علت نمبر 176/2017 زیر دفعات 8/21/22 ا نسداد َ منشیات قانون درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔