علیحد گی پسندوں کے ساتھ غےر مشروط مذاکراتی عمل شروع کےا جائے بات چیت واحد راستہ ٹوٹ انگ ےا مکمل آزادی کی باتیں مذاکرات میں رکاوٹ کا باعث

 

کشمیر نیوز سروس
سری نگر// سابق مذاکرات کار رادھا کمار نے پہلی بار سنگ زنی مےں ملوث سنگ بازوں کی رہائی کو رےاست مےں امن کی واپسی ممکن بنانے کے لئے اچھا اقدام قرار دےتے ہو ئے کہا کہ علیحد گی پسندوں کے ساتھ غےر مشروط مذاکراتی عمل شروع کےا جائے ۔کشمےر نےوزسروس کے ساتھ بات کر تے ہو ئے سابق مذاکرات کار رادھا کمار نے کہا کہ جب انہےںاپنے 2ساتھےوں دلپ پڈ گاﺅ نکر اور اےم اےم انصاری کے ساتھ 2010کے بعد مر کزی سرکار نے مذاکرات کار نامزد کےا تو انہوں نے بھی اس وقت اےک بار سنگ زنی مےں ملوثےن کو راحت دےنے کی سفارش کی اور اس وقت بھی پہلی بار سنگ زنی مےں ملوث افراد کو چھوڑا گےا جبکہ اس کے علاوہ کچھ سےاسی قےدےوں کو بھی رہا کےا گےا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے علاوہ اور لوگوں کے لئے پہلی بار سنگ زنی مےں ملوث افراد کی رہائی مےں کوئی نئی بات نہےں ہے بلکہ اس سے وادی مےں حالات پٹڑی پر لانے مےں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وادی مےں حالات کو نارمل کر نے کے لئے ابھی او ر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور اےسے اقدامات کی وجہ سے پر امن حالات ےقےنی بنانے مےں مدد ملے گی۔مذاکرات کے حوالے بات کر تے ہو ئے رادھا کمار نے کہا کہ اس بات کہ ضرورت ہے کہ علیحدگی پسندوں کے ساتھ بات چےت شروع کر نے کے لئے پہلے شرائط نہ رکھے جائےں ۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمےر مےں امن کو ممکن بنانے کے لئے بات چےت ہی واحد راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اب پرانی باتوں کو بھول کر آگے بڑھنا چاہئےاور انہےں ےہ بات سمجھ لےنی چاہئے کہ وادی مےں امن و امان کی صورتحال کو ےقےنی بنانے کے لئے بات چےت ہی واحد زرےعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ےہ بات عےاں ہے کہ جموں کشمےر مےں بدامنی کافی عر صے سے ہےں اور کافی خون بھی بہہ چکا ہے لہذا اب لوگوں کو آگے کی سو چنی چاہئے اور وادی مےں امن و اما ن قائم کر نے کے لئے آگے بڑ ھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اٹوٹ انگ ےا مکمل آزادی جےسی باتےں علیحدگی پسندوں کے ساتھ مذاکرات شروع کر نے مےں رکاوٹ بنتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہر کوئی رےاست جموں مےں امن و امان قائم کر نے کا خواہاں ہے تو اےسی شرائط مذاکراتی عمل شروع کر نے مےں رکاوٹ نہےں بننی چاہئے ۔