ضلع کانگریس کمیٹی جموں کاراہل گاندھی کو صدر بنانے کیلئے انتخابی عمل اپنانے پر اظہارِ خوشی

جموں//ضلع کانگریس کمیٹی جموں اربن کی ایک انیل چوپڑہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں راہل گاندھی کوکانگریس کا صدر بنانے کے لئے انتخابات کرانے پرخوشی کا اظہار کیا۔ شرکاءنے راہل گاندھی کو پارٹی کی کمان سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں پارٹی لیڈران، ورکروں نے راہل گاندھی کے حق میں نعرے لگائے۔ اس دوران کانگریس کمیٹی ممبران نے متفقہ طور پر قرار داد پاس کی جس میں پارٹی کی موجودہ صدر سونیا گاندھی کو مبارک باد پیش کی گئی جنہوں نے راہل گاندھی کو صدر بنانے کے لئے انتخابی عمل اپنایا۔اس میٹنگ میں بی بی گپتا، ڈاکٹر راما کانت کھجوریہ، مدن لال ملگار، پی ایس چوہان، راجندر سنگھ جموال، چوہدری دوارکہ، کلبوشن شرما، نریش مینی، گورو چوپڑہ، پرشوتم مہرا، کامریز ڈیوڈ، اشونی ہانڈا، وجے سنگھ چب، پونیت اروڑہ، رام پرکاش، سریش بڈگوترہ وغیرہ نے شرکت کی۔