نشہ کی لت موجودہ دور میں سب سے بڑی بیماری : ڈاکٹر ایس پی وید عوامی تعاون کے بغیر اس کے خلاف جنگ جیتنا ناممکن رام بن کے یک روزہ دورہ کے دوران ڈائریکٹر جنرل پولیس کے جوانوں و پبلک دربار کے دوران تلقین

ابرار سوہل
رام بن// نوجوانوں کو نشہ کی لت سے دور رہنے کی نصیحت کرتے ہوئے ڈ ائرکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ایس پی وید نے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں سماج کے اندر سب سے بڑی بیماری نشہ کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خدا نے اگر زندگی دی ہے تو اسے سماج کی بہتری کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے ۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے ضلع پولیس لا ئن رام بن میں منعقد جوانوں اور پبلک کے دربار کے بعد ذرائع ابلاغ کے نما ئندوں سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ پولیس سربراہ نے سبھی پولیس آفیسران کو اس معاملے میں سختی سے نپٹنے کے احکامات بھی دئے تاہم انہوں نے کہا کہ اس میں عوامی تعاون بھی ضروری ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ایس پی وید نے کہا کہ پولیس کے کاموں میں شفافےت لانے کے لئے محکمہ نے ای ٹینڈرنگ، ای پے منٹ ، ای جیم اور ای ریکروٹمنٹ جیسے قانون لاگو کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رےاستی حکومت نے ایکس گریشےا ریلیف کی رقم میں اضافہ کیا ہے اور اب جوانوں کے اپنے فرائض انجام دےتے ہوئے شہادت پانے پر ان کے لواحقین کو 70لاکھ رپے کی مالی امدا د رےاستی و مرکزی حکومت کی طرف سے ادا کی جائے گی ۔ قابل ذکر ہے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر ایس پی وید پہلی مرتبہ رام بن کے ایک روزہ دورے پر پہنچے تھے ۔ ان کے ہمراہ انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون ڈاکٹر ایس ڈی جموال، ڈی آئی جی ڈوڈہ کشتواڑ رام بن رینج بسنت رتھ ، اے آئی جی پرسنل مبصر لطیفی، اے آئی جی پروویجن مسٹر جنید، اے آئی جی بلڈنگس وحید احمد و دیگر پولیس افسران بھی تھے۔ انہوں نے پہلے پولیس لائن چندروگ میں جوانوں کا دربار منعقد کر کے انہیں درپیش مسا ئل و مشکلات سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔کئی معاملات انہوں نے موقع پر ہی نپٹا دئے نیز یقین دلایا کہ باقی ماندہ مطالبات مقررہ وقت کے اندر حل کئے جائیں گے ۔ اس کے بعد انہوں نے عوامی دربار منعقد کر کے ان کے مسائل کے بارے جانکاری حاصل کرنے کے علاوہ پولیس کے سماجی کردار کا بھی جائےزہ لیا۔ اس دوران کئی لوگوں ے مقامی مسائل بیان کئے اور وی ڈی سی ممبران کی تنخواہیں واگزار کرنے ، منشیات کے کاروبار کے خلاف سخت اقدامات کرنے ، سیوک ایکشن پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں بھی کمیونٹی ہال تعمیر کرنے ، رام بن کے رضاکاروں کی ٹیم کے 20 جوانوں کے مستقبل کو لیکر اقدامات کرنے جیسے کئی مطالبات پیش کئے ۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس موصوف نے یقین دلایا کہ تمام مطالبات پر مثبت غوار کیا جائے گا ۔اپنے مختصر خطاب میں ڈی جی پی نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس عوامی مسائل و مشکلات میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور اس سلسلے کو مزید بڑھاوا دےنے کے لئے انہوں نے رےاست کے سبھی آفیسران کو اپنے علاقوں میں عوامی میٹنگیں منعقد کر کے انہیں درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کر کے متعلقہ حکام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے ۔ڈاکٹر ایس پی وید نے کہا کہ منشےات موجودہ وقت کی سب سے بڑی بیماری بن چکی ہے جو نئی نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے خلاف پولیس صرف عوامی تعاون سے ہی جنگ لڑ سکتی ہے اور اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ کر ختم کرنے میں کامےاب ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے نوجواں سے نشہ سے دور رہنے اور اپنی زندگی سماج میں بہتری لانے کے لئے وقف کرنے کی نصیحت دےتے ہوئے انہیں اپنے والدین کی اطاعت کرنے کا مشورہ دےا۔ عوامی دربار کے بعد ڈی جی پی نے پ چار بلاکوں پر مشتمل رہائشی کوارٹرس کا افتتاح کےا۔ اس کے بعد ڈی جی پی و دیگر پولیس اآفیسران نے کانفرنس ہال رام بن میں سکولی بچوں سے ملاقات کی اور ان میں کتابیں و کھیل کا سامان تقسیم کیا۔ رام بن کے رضاکاروں کی ٹیم کی کار کردگی کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے مقامی ا ٓفیسران سے 20 نوجوانوں کو ماہانہ مشاہر شروع کرنے کے لئے پروپوزل تےار کر کے پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔ مقامی معزز شہرےوں ، سےاسی و سماجی رہنماوئں اور مقامی پولیس ا ٓفیسران نے ڈی جی پی کے رام بن دورے پر ان کا شکرےہ ادا کیا۔
رنوت میں تعمیر کئے گئے محکمہ پولیس کے