وقار رسول کا سمبڑ علاقہ میں عوامی مسائل ازالہ کیمپ سی ڈی ایف سے 5لاکھ روپے واگذار ،5ٹرانسفارمر دینے کا اعلان

اڑان نیوز
بانہال// عوامی مشکلات ومسائل کو سننے کی غرض سے ممبر اسمبلی بانہال وقار رسول نے بانہال کے سمبڑ علاقے میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا۔مختلف محکمہ جات کے ضلع وتحصیل آفسران ،سابق سرپنچ ، پنچ اور مقامی لوگ موجود تھے ۔ عوامی مسائل ازالہ کیمپ کے دوران مقامی لوگوں نے ممبر اسمبلی سے مانگ کی کہ اس علاقے میں پانی ,بجلی اور راشن کی سپلائی کو بہتر اوریقینی بنایا جائے ۔اس کے علاوہ ارکان کے زریعہ بجمستہ سڑک کی منظوری ،پانی کی پاپیئں ،سکولوں اور آنگن واڑی سنٹروں کو فعال بنانے و دیگر مسائل کو اْجاگر کیا-ممبر اسمبلی نے عوامی مسائل کو بغور سْنے کے بعد مقامی لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ اْن کے تمام مسائل اور جائز مطالبات کو حل کیا جائے گا۔اْنہوں نے وہاں موجود آفسران کو ہدایت دی کہ وہ اسمبلی حلقہ بانہال کے عوامی مسائل کا فوری طور پر نپٹارہ کریں ۔وقار رسول نے کہا کہ اْنہیں عوامی اْمیدوں پر کھرا اْترنے کے لئے عوامی مشکلات اور مسائل کو حل کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوںنے آفسران و فیلڈ سٹاف پر بھی زور دیا کہ ایک بہتر انتظامیہ فراہم کر نے کے لئے ان عوامی مشکلات ازالہ کیمپوں میں موجود رہیں – عوامی مطالبات پر ممبر اسمبلی نے آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے شمشان گھاٹ شیڈ اور جامع مسجد سمبڑ کے وضو خانہ کی تعمیر کے لئے سی ڈی ایف فنڈ سے پانچ لاکھ روپنے دینے کا اعلان کیا۔انہوںنے علاقے میں 5بجلی ٹرانسفامر نصب کر نے کا بھی اعلان کیا ۔اس وقار رسول نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ بجمستہ سمبڑ سڑک کو ڈگڈول کے راستے کے ساتھ بہت جلد ملایا جائے گا۔اور سمبڑ کو ڈگڈول سڑک کے ساتھ جوڑنے کا پْرانا خواب بھی پورا کیا جائے گا۔