رام بن میں رہبرتعلیم اساتذہ کا اجلاس آر ای ٹی فورم کے انتخابات پر غوروخوض

اڑان نیوز
رام بن//آل جموں وکشمیر رہبرں تعلیم ٹیچرز فورم ضلع رام بن کا اجلاس منعقدہوا۔ جس میں تنظیمی امور اور اساتذہ کو درپیش مشکلات ومسائل پر غوروخوض کیاگیا۔ پریس ریلیز کے مطابق فورم کو مزید فعال بنانے کیلئے8رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جواپنی رپورٹ ایک ہفتہ تک تنظیم کے زعما کو پیش کرے گی۔ کمیٹی کو ضلع اکائی کے لئے براہ راست یا بلواسطہ انتخاب کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ میٹنگ میں موجودہ ضلع صدر گل ذبیر ڈینگ کو نئے انتخابات تک عہدے پر فائض رہنے کو کہاگیا۔ میٹنگ میں اساتذہ سے گذار ش کی گئی کہ وہ فورم کو مزید مضبوط بنائیں۔ تعلیمی زون میں تعینات افسران وعملہ کی تانا شاہی، اساتذہ کے تئیں رویہ تبدیل کرنے کی صلح دیتے ہوئے انتباہ دیاکہ اگر انہوں نے اپنے رویہ میں تبدیلی نہ لائی تو اساتذہ برادری احتجاج کریگی۔ پریس ریلیز کے مطابق فورم کے انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن میں اشرف کٹوچ زون اکھڑہال، بصیر وانی زون بانہال، ایاز ڈینگ زون کھڑی، ہنس راج زون گول، دیس راج زون رام بن، کابل سنگھ زون رام بن، سردیو سنگھ زون بٹوت نامزد کئے گئے جبکہ کلدیپ سنگھ کو چیف الیکشن کمشنر گول منتخب کیاگیا۔میٹنگ میں سرجیت سنگھ کٹوچ اور ہری لال بھی موجود تھے۔