کشتواڑ لائن میں تقریب کا انعقاد شہید ہوئے پولیس جوانون کو خرج عقیدت پیش کیا گیا

ذوالفقار علی
کشتواڑ// ضلع پولیس لائن میں ایک تقریب ایس ایس پی کشتواڑ ابرابر چوہدری کی صدار ت میں منعقد ہوئی جس میں سیول ،پولیس انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سیاسی وسماجی کارکنوں نے شر کت کی۔اس موقع پر ان تمام پولیس جوانوں کو خراج عقید ت پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک کی خاطر قربانیاں دیں۔ تقریب میں شہید ہوئے جوانوں کے رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔اس دوران ان کے مزار پر گلہائے عقیدت برسائے گئے ۔آخر پر شہید ہوئے جوانوں کے رشتہ داروں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ایس ایس پی نے شہید ہوئے جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک وقوم ان کی قربانیوں کو نہیں بھول پائے گی ۔