بھدرواہ پولیس کی طرف سے لڑکیوں کے لئے ایک روزہ کرکٹ ٹورنا منٹ

ماجد ملک
بھدرواہ // پولیس کی جانب سے بھدرواہ میں لڑکیوں کے لئے ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول بوئز میں کیا گیا جبکہ لڑکوں کے لئے کالج گرائونڈمیں فٹ بال کا میچ منعقد کیا گیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی بھدرواہ امام دین مہمان خصوصی تھے جبکہ اے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ ، کمانڈنگ آفیسر 4 آر آر کرنل ڈی ڈی پانڈے ، سی ای او بی ڈی اے بالکرشن ، ایس ڈی پی او برجیش شرما ، ایکسن تعمیرات عامہ بشیر احمد کھانڈے ، ایس ایچ او منیر خان بھی موجود رہے ۔کرکٹ ٹورنامنٹ میں لڑکیوں کی 5ٹیموں نے شرکت کی وہیں فٹ بال کے ٹورنامنٹ میں چار ٹیموں نے شرکت کی ۔اس موقع پر بولتے ہوئے اے ایس پی راجندر سنگھ نے کہا کہ پولیس کی جانب سے پہلی مرتبہ لڑکیوں کے لئے کرکٹ میچ منعقد کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں اور کرکٹ میں بھی ملک کی بیٹیوں نے ہندوستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھدرواہ میں بیٹیوں میں ہنر کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن اس کو باہر لانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اس ہی طرح لڑکیوں کے لئے مختلف پروگرام منعقد کرتی رہے گی تاکہ لڑکیوںکو بھی کھیلوں میں اپنا نام روشن کرنے کا موقع مل سکے ۔ٹورنامنٹ کے آخر میں تمام کھلاڑیاں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔ مست ناتھ یوگی ، محمد اشرف گونی ، تنویر دیو ، عبدا لحفیظ خطیب ، وید کوتوال ، نصیر محبوب ، عبدل حق ، عارف رانا وغیرہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔