گور نرکی نئی دلی میں مرکزی وزیر داخلہ کے ساتھ غیر معمولی ملاقات

The Governor of Jammu and Kashmir, Shri N.N. Vohra calling on the Union Home Minister, Shri Rajnath Singh, in New Delhi on February 09, 2016.

نیوز ڈیسک
نئی دہلی//ریاستی گور نر این این ووہرا نے نئی دلی میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ غیر معمولی ملاقات کی ،جس دوران دونوں راہنماؤں کے درمیان این آئی اے مہم ،ملی ٹنسی اور مجموعی سیکورٹی وسلامتی امورات پر تبادلہ خیال کیا۔20منٹ کی میٹنگ کے دوران گور نر این این ووہرا نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو جموں وکشمیر کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ ریاست جموں وکشمیر کیگورنر این این ووہرا نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ایک اہم میٹنگ کی ۔اس میٹنگ میں ریاست جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے علا وہ حد متارکہ کی موجودہ صورتحال ، ملی ٹنسی اور دیگر کئی امورات پر تبادلہ خیال کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ غیر معمولی میٹنگ میں دونوں راہنماؤں کے درمیان این آئی اے مہم ،ملی ٹنسی اور مجموعی سیکورٹی وسلامتی امورات پر تبادلہ خیال کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ اور این این ووہرا نے جموں و کشمیر میں امن و قانون برقرار رکھنے سے متعلق مسائل اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے کنٹرول لائن پر پاجنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات اور در اند ازی کے معاملے پر بھی بات کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق20منٹ کی میٹنگ جموں وکشمیر کی مجموعی سیکورٹی اور سلامتی امورات پر بھی تنادلہ خیال کیا جبکہ ریاستی گور نر این این ووہرا نے وادی کشمیر کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو جانکاری دی۔