سروڑی نے اندروال میں محکمہ صحت عامہ کی اسکیموں کاجائزہ لیا بلاخلل پینے کے پانی کی سپلائی ہرحال میں یقینی بنانے کی تلقین

اڑان نیوز
کشتواڑ//رکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے یہاں اندروال اسمبلی حلقہ میں پینے کے پانی کی زیرتعمیرسپلائی اسکیموں کاجائزہ لیا۔سروڑی نے ایکگزیکیوانجینئر پی ایچ ای کشتواڑکے دفترمیں اہم میٹنگ کے دورا محکمہ کے کام کاج کاجائزہ لیا۔اس اجلاس میں ایگزیکٹیوانجینئر پی ایچ ای عبدالوحید زرگر، اے ای ای چھاترو سمن، اے ای ای ٹھاٹھری اندو بھوشن ، اے ای ای محمد رفیق سیروال، عبدالوحید شیخ، شبیراحمد، یوگیش ،فرحت بانو، طارق پرویز اور دیگرحکام موجودتھے۔ سروڑی نے پی ایچ ای ، اریگیشن ، فلڈکنٹرول کی جاری اسکیموں کاجائزہ لیا۔ سروڑی نے متعلقین کوہدایت دی کہ وہ زیرتعمیراسکیموں کی مقررہ مدت میںتکمیل کویقینی بنائیں جبکہ لوگوں کوبہترپینے کے پانی کی سہولت دستیاب کرائیں۔سروڑی نے کہاکہ جواسکیمیں کم رقومات کیساتھ جلدتکمیل کے قریب ہیں ان پرزیادہ توجہ مرکوز کی جائے۔اُنہوں نے کہاکہ چھاترو،مغل میدان، ٹھاکرائی، درابشالہ، سرور، بونجواہ، ٹھاٹھری، کاہراہ اور دیگرعلاقہ سے پینے کے پانی کی قلت کی شکایات موصول ہورہی ہیں لہٰذامحکمہ پی ایچ ای عوامی شکایات کاازالہ کرتے ہوئے معقول اور بلاکسی خلل پینے کے پانی کی سپلائی یقینی بنائے۔سروڑی نے محکمہ حکام کوہدایت دی کہ وہ باشا، سیمبول، کوچھال، سگدی، بلانہ، ملچیتر، دوتبیل، تگدود، کیشوان، سراون، ٹھاکرائی، سنگھپورہ، پسرکوٹ، زیلہ، دیچھڑ، بونڈا، بٹواری، چنگا، چھاترو، پہلگوار، کیشوان ، سرتھل، تتانی، پتنازی، نالی، بینون، پتشالہ، تانتا، پھاگسو، ٹھاٹھری، کاہراہ، دوگٹ، تانتا، بتوگرا، گوگارا اوردیگرعلاقوںمیں پینے کی پانی کی ضرورت پرایک رپورٹ بنائیں اورپھرضروری اقدامات اُٹھانے کی جانب پیش رفت کریں۔اس سے قبل ایگزیکٹیوانجینئر عبدالوحیدزرگرنے جاری اسکیموں سے متعلق رکن اسمبلی کومعقول جانکاری دی اورایک رپورٹ کی صور میں پوری جانکاری دی۔سروڑی نے اس موقع پرسی ڈی ایف سے رقومات واگذارکرتے ہوئے پینے کی پانی کے مسائل کوحل کرنے کی کوشش کی۔