؎بہار بوڑد نے کشمیر کو علاحدہ ملک بتایا غلطی قرار دے کر اس کیلئے معذرت کرلی

پٹنہ//بہار اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے ساتویں جماعت کیلئے ایک امتحانی پرچے میں ریاست جموں کشمیر کو ایک علیحدہ ملک قرار دیا ہے ۔اسی دوران سوشل میڈیا پر امتحانی پرچہ وائرل ہونے کے بعد بہار تعلیمی بورڈ نے اسے اپنی غلطی قرار دے کر معذرت اس کیلئے کرلی۔بہار کے دارلحکومت پٹنہ میں امتحان میں شامل ہوئے ساتویں جماعت کے بچے ا س وقت حیرت ذدہ رہ گئے جب انہوں نے امتحانی پرچے میں کشمیر کو بھارت کاحصہ نہیں بلکہ علیحدہ ملک کے طور ایک سوال نامے میں پایا ۔ سوشل میڈیا پر ساتویں جماعت کا امتحانی پرچہ وائر ل ہوا جس میں بہار تعلیمی بورڈ کی جانب سے ساتویں جماعت کے امتحان میں سوال پوچھا گیا کہ چین، نیپال، انگلینڈ، کشمیر اور بھارت ان پانچ ممالک کے لوگ کیا کہلاتے ہیں۔بہار کے اسکولوں کے امتحانات 5 اکتوبر سے شروع ہوئے اور ہفتے بھر تک جاری رہنے کے بعد آج ختم ہوئے۔ بعدازاں ایک طالب علم نے اس کی نشاندہی کی تو بھارتی تعلیمی بورڈ نے اسے اپنی غلطی قرار دے کر معذرت کرلی۔