قبرستانوں کی بے حرمتی ناقبل برداشت :آتش ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ پونچھ کا گاو¿ں مندبالادورہ

اڑان نیوز
پونچھ//اوقاف اسلامیہ جائیداد پر ناجائز قبضہ مخالف مہم کے طور ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ پونچھ ریاض آتش نے گاو¿ں مند بالا کا دورہ کیا۔اوقاف انسپکٹر،چوکی آفیسر سب انسپکٹرمحمد قمر و دیگر اہلکاربھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے ناجائز تجاوز کرنے والے شخص کو پابند کیا۔قبرستان حویلی تلہ کا راستہ بند کروایا جہاں سے گاڑیاں بھی قبرستان کے بیچ میں سے گزرتی تھیں۔قبرستان سیپ ہیڈ جہاں آرمی اور گاو¿ںوالوں نے بقبرستان کی اراضی کو گراو¿نڈ میں تبدیل کیا ہے ۔وہاں بے حرمتی ایک عام بات بن چکی ہے قبرستان دیگوار جو کہ ہائی اسکول دیگوار کے زیر قبضہ ہے اور کھیل کا میدان بن چکا ہے۔ اس دوران یڈمنسٹریٹر اوقاف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہر گز برداشت نہیں کیا جا سکتا کہ قبرستانوں کی اس طرح بے حرمتی کی جائے ۔انہوں نے لوگوں سے گذارش کی کہ وہ ایسا نہ کریں بلکہ اوقاف اسلامیہ اراضی کی حفاظت کریں ۔یہ تمام قبرستان مسلمانوں کا آخری اور جاویداں مقام ہے جہاں ہم سب نے ایک دن جانا ہے اور کہا کہ ان جگہوں کے علاوہ بھی جہاں پر اوقاف اسلامیہ کی زمینوں پر نا جائز قبضہ رکھا گیا ہے۔